Site icon Tashakur News

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد

fcaa4d50 deaa 11ee 97ab 3f5a39f62124 e1753626101783

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

انڈونیشیا کے یومِ آزادی پر قونصلیٹ کراچی میں تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے خون عطیہ مہم، AMTF کے اشتراک سے کیمپ کا انعقاد

تقریب کی صدارت صدر شعبہ خواتین کراچی ڈویژن محترمہ شاہدہ رحمانی نے کی، جبکہ جنرل سیکریٹری محترمہ شاہینا شیر علی اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محترمہ سیدہ تحسین عابدی نے انتظامی اُمور کی نگرانی کی۔
قائد خواتین نے اپنے خطاب میں صدر آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لیے قربانیوں، سیاسی دانش مندی، 18ویں آئینی ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، پارٹی ترانے بجائے گئے، اور خواتین کارکنان نے والہانہ انداز میں صدر زرداری کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کا اظہار کیا۔ تقریب میں موجود ہر فرد کا جذبہ دیدنی تھا۔

تقریب کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت و تندرستی اور طویل عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شریک رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین ونگ کراچی ڈویژن عوامی مسائل کے حل، سیاسی شعور کی بیداری اور جمہوری استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Exit mobile version