Site icon Tashakur News

کراچی: شوہر نے بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا، ملزم فرار

murder file photo

کراچی کے علاقے بنارس فرنٹیئر کالونی میں ایک افسوسناک واقعے میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ریٹ نیچے آگئے، مزید کمی کا امکان

پولیس کے مطابق گھر سے 40 سالہ خاتون ملکیت بی بی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے چھری کے وار کر کے قتل کیا، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی ممکنہ وجہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتی ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکے گی۔ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا تھا۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد پیش رفت کی توقع ہے۔

Exit mobile version