Site icon Tashakur News

مستونگ نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید 2 زخمی

181430318964b50

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
اوچ شریف شرط پر نہر پار کرنے کی کوشش میں بزرگ شہری ڈوب کر جاں بحق ویڈیو وائرل

واقعہ جمعے کے روز اس وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر شہید ہوا جبکہ دو زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ منظم نوعیت کا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ شاہراہ کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version