Site icon Tashakur News

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی: انڈین گٹکا کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی ڈیلر گرفتار

WhatsApp Image 2025 07 08 at 9.02.13 PM

کراچی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر تھانہ موچکو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں انڈین گٹکا اور ماوا کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے کرائم ڈیٹیکشن میں نمایاں کارکردگی پر افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

پولیس کے مطابق مین حب ریور روڈ لکی چڑھائی پر حب چوکی سے آنے والی مشتبہ موٹرسائیکل کو روک کر چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم عدنان شاہ ولد محمد امیر شاہ کو گرفتار کیا گیا، جو مختلف علاقوں میں ممنوعہ گٹکا و ماوا سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے:

  • 52 عدد سفینہ انڈین گٹکا

  • 100 عدد آداب انڈین گٹکا

  • 38 عدد پیکٹ تارا نسوار

  • ایک موبائل فون

  • اور موٹرسائیکل نمبر STR-3698 (125cc) برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو، انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں انجام دی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

Exit mobile version