Site icon Tashakur News

لیاری عمارت حادثہ: علی خورشیدی نے سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا

892956 58465580

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کی ذمہ داری براہِ راست سندھ حکومت پر عائد کر دی ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو 6ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج کا خراج عقیدت

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ حالیہ واقعہ ہو یا اس سے قبل پیش آنے والے حادثات، ان سب کی بنیادی وجہ سندھ حکومت کی غفلت، نااہلی اور بدانتظامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو محض رسمی مذمتیں کرنے کے بجائے متعلقہ ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 17 برس سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن آج تک کوئی بہتری نظر نہیں آئی، کراچی کو مختلف مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اور لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ اسی کی کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر وزیر بلدیات کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، اور واقعے کی غیر جانب دار، شفاف اور مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کراچی میں پچھلے 15 سال سے غیر قانونی اور بے ہنگم تعمیرات کا بازار گرم ہے، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بھی برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اور صرف نوٹس جاری کرکے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتی ہے۔

علی خورشیدی نے عندیہ دیا کہ حالات و واقعات یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ آئندہ چار ماہ میں سندھ کی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔

Exit mobile version