Site icon Tashakur News

شاداب خان کندھے کی سرجری کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

shadab

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی انجری کے باعث سرجری کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ لیسٹر کے ایک مقامی اسپتال میں ایک دو روز کے اندر سرجری کروائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ کی سمریز اور خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری ای کیبنٹ ایپ تیار کرنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق، شاداب خان کی طویل عرصے سے کندھے میں تکلیف جاری تھی جس کے باعث میڈیکل پینل نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق، سرجری کے بعد شاداب کو تقریباً ڈھائی سے تین ماہ کا آرام درکار ہوگا۔

اس میڈیکل شیڈول کی روشنی میں شاداب خان کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، جو اگلے چند ماہ میں طے شدہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی مکمل بحالی کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔

پاکستانی شائقین کی دعائیں شاداب خان کے ساتھ ہیں، اور وہ ان کی جلد صحت یابی اور میدان میں واپسی کے منتظر ہیں۔

Exit mobile version