Site icon Tashakur News

جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، تربیتی تعاون اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت

جنوبی افریقہ فضائیہ اور پاک فضائیہ 635x380 1

اسلام آباد: جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمومبامبو نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کو وسعت دینے، تربیتی اشتراک اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایس بی سی اے ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات سیل کی کارکردگی پر اہم اجلاس، ناقص کارکردگی پر افسران کو سخت وارننگ

آئی ایس پی آر کے مطابق، جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ نے اپنے تربیتی نظام میں اصلاحات کے لیے پاکستان سے تعاون کی باقاعدہ درخواست کی، جس پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے پاکستان کی فضائی تربیتی صلاحیتوں سے استفادے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سیمومبامبو نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، جنگی مہارتوں اور موثر ڈیٹرنس کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی استحکام کی علامت قرار دیا۔

دونوں ممالک نے دفاعی اشتراک، مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقی وفد نے خواہش ظاہر کی کہ ان کے افسران آئندہ پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں میں بطور مبصر شریک ہوں، جبکہ انہوں نے اپنے C-130 طیاروں کی مرمت اور معائنے کے لیے پاکستان کی تکنیکی خدمات سے استفادے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

Exit mobile version