Site icon Tashakur News

کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا گھیرا تنگ

151602587fbe749

شہر قائد میں بھتہ خوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق، بیرون و اندرون ملک موجود بھتہ خوروں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تجارتی تعاون پر اتفاق

ایس ایس پی شعیب میمن نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے اہم کارندے وسیع اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے اور ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گینگ وار کا ایک اور اہم ملزم صمد کاٹھیاواڑی بھی پولیس کے ریڈار پر ہے، جس کی لوکیشن سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں ٹریس کی جا چکی ہے۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی ٹیم اس کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے۔

شعیب میمن کے مطابق، حالیہ دنوں میں سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سچل گوٹھ میں بھتہ خوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک بھتہ خور کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا، جبکہ چھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو خوف سے نجات دلانے کے لیے بھتہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Exit mobile version