Site icon Tashakur News

صائم برنی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ایف آئی اے کی تاخیر پر عدالت برہم

01134731a8f75fe

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کے مقدمے میں گرفتار صائم برنی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے کی جانب سے ایک بار پھر مہلت طلب کیے جانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
مستونگ میں مسلح افراد کا مرکزی بازار پر حملہ فائرنگ اور دھماکوں سے 1 جاں بحق 7 زخمی

سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ دلائل کے لیے مزید مہلت چاہتے ہیں، تاہم عدالت نے بار بار مہلت کی درخواست پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ معاملے کو بلاوجہ طول دیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید ہے اور مقدمے کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ہم نے آج تک ایک بھی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست نہیں دی، جبکہ پراسیکیوشن مسلسل غائب رہتی ہے۔ تفتیشی افسر نے بھی چالان جمع کرانے میں تاخیری حربے استعمال کیے، جس سے انصاف میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ 5 جون 2024 کو سماجی کارکن اور صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ، صارم برنی کو امریکہ سے واپسی پر ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان پر انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات ہیں اور امریکی حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ان کی سرگرمیوں پر کافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version