Tashakur News

آئی جی جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ کیا اور جیل کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد کلوڑ نے جیل سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مسجد الحرام میں آج غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

آئی جی جیل خانہ جات نے ملیر اور خیرپور جیل کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی۔ دورے کے دوران ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنا بھی موجود تھے۔

فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل میرپورخاص میں پولیس لائن کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ سندھ کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے معیاری ڈائننگ ہال قائم کیے جائیں گے، جہاں قیدیوں کو باعزت اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا۔

آئی جی نے مزید کہا کہ جیل مینو میں شامل کھانوں کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور قیدیوں کے لیے صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 25 at 4.39.48 PM 1

Exit mobile version