Site icon Tashakur News

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

anf

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کارروائیوں میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025 کا شاندار افتتاح صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی خصوصی شرکت

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 32.600 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 68 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

حاجی کیمپ ٹرمینل جی ٹی روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
پشاور انڈسٹریل روڈ پر گاڑی سے 15 کلوگرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد کے منڈی موڑ کے قریب کارروائی میں گاڑی سے 13.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ پشاور میں شوگر مل کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version