Site icon Tashakur News

ایران اسرائیل جنگ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اسرائیل کے دن گنے جا چکے: بلال سلیم قادری

ST LOGO

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے نے دنیا کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں، خصوصاً اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں اور یہود و نصاریٰ، ہوش کے ناخن لیں، کیونکہ ایران اسرائیل جنگ عالمی امن کو تباہ کر سکتی ہے۔

کمشنر کراچی کا فیصلہ: شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر دو ماہ کی پابندی

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کر کے ایران کی فوجی اور سرکاری تنصیبات، گیس و تیل کے ذخائر اور عسکری قیادت کو نشانہ بنایا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے، اور اگر اسرائیل کو جنگ کرنی ہے تو کھلے میدان میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں معصوم مسلمانوں کی شہادت پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی نے اسرائیل کے حوصلے مزید بلند کیے۔

بلال قادری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دیگر مسلم ممالک کو بھی فلسطینیوں کی امداد کرنے پر نشانہ بنایا ہے، اور یہ سب کچھ وہ ریجیم چینج جیسے خود ساختہ جواز کے تحت کر رہا ہے۔ نیتن یاہو کی یہ سوچ کہ ایرانی عوام بغاوت کریں گے، محض خوش فہمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری، غزہ میں نسل کشی، اور فلسطینی ریاست کی بڑھتی ہوئی عالمی حمایت نے اسرائیل کو سفارتی طور پر تنہا کر دیا ہے۔ ان کے بقول، اسرائیل کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اسلام کا پرچم پوری دنیا پر لہرائے گا۔

Exit mobile version