Site icon Tashakur News

ایرانی آمر صدام حسین کا انجام یاد رکھیں اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو سخت انتباہ

171550594576029

اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کاٹز نے منگل کے روز ایک اجلاس کے دوران ایران کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایرانی آمر اسرائیلی شہریوں پر میزائل داغنے اور جنگی جرائم کے ارتکاب سے باز رہیں، ورنہ انہیں اپنے پڑوسی آمر کا انجام یاد رکھنا چاہیے۔”
جی 7 اجلاس ادھورا چھوڑنے پر ٹرمپ کا میکرون پر برہمی کا اظہار اسرائیل ایران کشیدگی پر شدید ردعمل

ان کا اشارہ واضح طور پر عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جانب تھا، جنہیں 2003 میں امریکی حملے کے بعد اقتدار سے محروم کر دیا گیا تھا۔ کئی ماہ روپوشی کے بعد وہ ایک صحرائی گڑھے سے گرفتار ہوئے اور بالآخر پھانسی دے دی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ بیان ایک اعلیٰ سطحی فوجی اجلاس کے دوران دیا گیا، جس میں اسرائیلی فوج کی قیادت نے ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

کاٹز نے ایک روز قبل تہران میں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

"ہم ایران کے دیگر سرکاری اداروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، جیسے ہم نے کل پروپیگنڈہ اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے ادارے پر کیا۔”

انہوں نے مزید کہا:

"ہم تہران میں حکومتی اور فوجی اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ میں تہران کے رہائشیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اسرائیلی فوج کے فارسی ترجمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان علاقوں کو خالی کر دیں تاکہ اپنی جانوں کی حفاظت کر سکیں۔”

یہ بیانات ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، اور دونوں ممالک کے مابین فضائی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version