Site icon Tashakur News

پشین اور کراچی میں زلزلے کے جھٹکے شہری خوفزدہ نقصانات سے محفوظ

gulfnews import 2024 08 16 Magnitude 6.1 earthquake shakes Taiwan 19159b90cad large

بلوچستان کے ضلع پشین اور سندھ کے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ تل ابیب میں دھماکے حیفہ کی آئل ریفائنری تباہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین میں زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا، اور زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی دو زلزلے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت بالترتیب 2.5 اور 2.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ مسلسل زلزلوں سے کراچی کے شہری بھی خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 42 ہو چکی ہے۔

Exit mobile version