Site icon Tashakur News

اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں تاخیر ناقابل برداشت، ایس ایس پی AVCC کی تفتیشی افسران کو سخت ہدایات

WhatsApp Image 2025 06 16 at 6.15.01 PM

کراچی: ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی نے اپنے دفتر میں اغوا برائے تاوان کے مقدمات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ڈی ایس پی آپریشن/انویسٹی گیشن، ایس ایچ او AVCC/CIA، تفتیشی افسران اور آئی ٹی برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

کراچی میں کرکٹ کا میلہ، صحافی، فنکار، سرکاری افسران اور کرکٹرز 21 جون سے میدان میں اتریں گے

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے زیرِ تفتیش اور پینڈنگ اغوا برائے تاوان کے مقدمات کی پیش رفت رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ تمام زیرِ التوا مقدمات میں مغویوں کو جلد از جلد باحفاظت بازیاب کرایا جائے اور ملوث اغواکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایس ایس پی نے مزید تاکید کی کہ اغوا برائے تاوان میں ملوث اشتہاری و مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے مقدمات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version