Tashakur News

کراچی قربانی کے جانور لوٹنے والے جعلی پولیس گروہ کے تین ڈاکو گرفتار50 لاکھ سے زائد مالیت کے جانور برآمد

نیو سبزی منڈی پولیس نے سپر ہائی وے پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار بن کر قربانی کے قیمتی جانور لوٹنے والے گروہ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد ٹیپو سلطان، امجد علی اور باز محمد شامل ہیں جبکہ ان کے چند ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ضلع جنوبی پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف بھرپور کارروائیاں متعدد گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ سچل گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں سے قربانی کے مہنگے جانور چھیننے کی دو وارداتیں کی تھیں۔ نیو سبزی منڈی پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس کی ٹی شرٹ، کیپ، واکی ٹاکی، ایک ڈبل کیبن گاڑی اور دو پستول برآمد کیے گئے۔ مزید برآں، چھاپے کے دوران شہریوں سے چھینے گئے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قربانی کے جانور بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 09 at 6.38.21 PM

Exit mobile version