Tashakur News

ماڑی پور اور لانڈھی میں خوفناک آگ پر قابو واٹر کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی مشترکہ بروقت کارروائی

شہر قائد کے صنعتی علاقوں ماڑی پور اور لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی شدید آگ کو فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی بروقت اور مربوط کارروائیوں سے بجھا دیا گیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر فوری اقدامات کیے گئے جس کے تحت جائے وقوعہ پر فوری پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا۔
عیدالاضحیٰ 2025 پر سکھر کی صفائی مہم کی مثالی کامیابی میئر بیرسٹر ارسلان کی متحرک قیادت میں ریکارڈ صفائی آپریشن

چیف فائر بریگیڈ آفیسر کے ایم سی ہمایون خان نے ریسکیو آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی فوری مدد سے فائر بریگیڈ کی کارروائیاں مؤثر رہیں، جس کی بدولت آگ پر جلد قابو پا لیا گیا اور ممکنہ بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل محمد صدیق تنیو اور فوکل پرسن شہباز بشیر موقع پر موجود رہے اور پانی کی فراہمی کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا۔ ان کی نگرانی سے آپریشن کی رفتار اور مؤثریت میں اضافہ ہوا۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی فائر بریگیڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا۔

Exit mobile version