Site icon Tashakur News

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترک صدر اردوان سے رابطہ عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

0816510069c178a

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ترک صدر اور برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے شہری خوفزدہ شدت 3.5 ریکارڈ

وزیر اعظم نے اپنی حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت نے قوم کے دل جیت لیے۔ انہوں نے صدر اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاک-ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور روشن باب قرار دیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا، جس سے تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی حالات، خاص طور پر غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کی بنیادی مفادات پر غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ ترک صدر نے حالیہ دنوں میں اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ کھل کر اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سلطان عمان ہیثم بن طارق سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران عمان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version