Site icon Tashakur News

منگھوپیر میں ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کے اغواء کی کوشش پولیس پارٹی پر حملہ 3 اہلکار زخمی

400871 7502227 updates

تھانہ منگھوپیر کے علاقے ملک چانڈیو چوک کے قریب ایک سنگین واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹینکر ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائیاں 24 گھنٹوں میں 17 ملزمان گرفتار مغویہ بچی بازیاب

تفصیلات کے مطابق، ٹینکر ڈرائیور نے چیکنگ پوائنٹ پر رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار تلک راج کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اہلکار کی مزاحمت اور شور شرابے کے باعث قریبی پولیس موبائل حرکت میں آئی اور ٹینکر کا تعاقب شروع کیا۔

ٹینکر کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈرائیور کے ہمراہ موجود مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ پتھراؤ، ڈنڈوں اور مارپیٹ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار رزاق، یعقوب اور اویس زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر نفری تعینات کر دی گئی ہے اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version