Site icon Tashakur News

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عیدالاضحیٰ کی صفائی کے لیے ملازمین کو تربیت دی

1476852 556800 sswb akhbar

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق علی نظامانی کی قیادت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائش کے مؤثر اور منظم انتظام کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس تربیت میں ساتوں اضلاع کے سپروائزرز اور افسران نے حصہ لیا جہاں صفائی کے جدید طریقہ کار، عوامی آگاہی اور ویسٹ مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جامع پلان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

طارق علی نظامانی نے کہا کہ ہر ضلع کی خصوصیات اور آبادی کے مطابق آپریشنز کو بہتر بنانے، فیلڈ عملے اور شہریوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ مسلسل تربیت اور مانیٹرنگ سے صفائی کے معیار میں بہتری اور عوامی رویے میں تبدیلی ممکن ہوئی ہے جو شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن نے بھی اس موقع پر تربیتی عمل کی تفصیلات بیان کیں جبکہ موٹیویشنل اسپیکر اور کنسلٹنٹس نے بھی اپنے تجربات سے کارکنان کو روشناس کرایا۔

Exit mobile version