Site icon Tashakur News

کراچی میں زلزلوں کی وجہ پانی کی بورنگ اور صنعتی فضلہ، ماہر ارضیات کا بڑا انکشاف

607241 9058104 updates

جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ماہر ارضیات ڈاکٹر عدنان خان نے کراچی میں حالیہ زلزلوں کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں محسوس ہونے والے معمولی زلزلے بنیادی طور پر پانی کی گہرائی سے بورنگ اور صنعتی فضلے کو جلانے سے پیدا ہونے والی زمین کی ساخت میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہیں۔ ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی جو ہلکی نوعیت کے "مائلڈ ٹرمرز” کہلاتے ہیں اور ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کا خطرہ نہیں۔

سندھ اسمبلی کی انرجی کمیٹی اجلاس میں کے الیکٹرک کیخلاف شدید ہنگامہ، حیسکو چیف کو شوکاز نوٹس

ڈاکٹر عدنان خان نے شہریوں کو گھبرانے سے روکنے اور معمولی جھٹکوں پر محفوظ جگہ منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی فالٹ لائن سے کافی دور واقع ہے، اس لیے یہاں بڑے زلزلے کا خطرہ کم ہے۔ تاہم، کوئٹہ اور چمن کے علاقے فالٹ لائن کے قریب ہیں جہاں زلزلے کی سرگرمی زیادہ اور شدید ہو سکتی ہے۔

شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر، سعودآباد، گلستان جوہر، کھوکھراپار، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں محسوس کیے، جن کے بعد وہ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

Exit mobile version