Site icon Tashakur News

سندھ اسمبلی کی انرجی کمیٹی اجلاس میں کے الیکٹرک کیخلاف شدید ہنگامہ، حیسکو چیف کو شوکاز نوٹس

02155508d6db393

سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے انرجی کے اجلاس میں ارکان نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ان پر شکایات کا انبار لگا دیا۔ جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے لوڈشیڈنگ شیڈول میں تبدیلی پر سوالات اٹھائے جبکہ مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ گرمی کی شدت میں 45 ڈگری پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی۔ اس پر ارکان نے سخت اعتراض کیا کہ کراچی میں 45 ڈگری درجہ حرارت کب ہوا؟

محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے دکانوں کی نیلامی معطل، سینئر وکیل زاہد فاروق مزاری اور دکانداروں کا احتجاج جاری

اجلاس میں حیسکو چیف کی غیر حاضری پر شدید احتجاج ہوا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سندھ اسمبلی کی انرجی کمیٹی کے تمام ارکان نے انرجی کمپنیوں کے رویے کو ہتک آمیز قرار دیا۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ الیکٹرک کمپنیاں وعدے پورے کرنے میں ناکام ہیں اور ارکان کے ساتھ غیر سنجیدہ رویہ عوام کے ساتھ کیسا ہوگا؟

اجلاس کے اختتام پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملٹی ایئر ٹیرف سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا اور پورے ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کے نقصانات 20 فیصد تک کم ہو گئے ہیں اور 2030 تک کراچی کو لوڈشیڈنگ سے مکمل آزاد کیا جائے گا۔

Exit mobile version