Site icon Tashakur News

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں دو سکریٹریز اور دو ناظم امتحانات کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

سندھ کے تمام سرکاری تعلیمی بورڈز میں اب ایک کے بجائے دو سکریٹریز اور دو ناظم امتحانات کی آسامیوں کا نفاذ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ناظم امتحانات، ڈائریکٹر آئی ٹی، پی آر او اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کی نئی آسامیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

پاکستان سنی تحریک کے صدر بلال عباس قادری کا بھارت و اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی پر تنقید

نئے قواعد و ضوابط کے تحت، دونوں سکریٹریز میں سے ایک سیکریٹری اسٹبلشمنٹ/ایچ آر ایم ہوگا جبکہ دوسرا سیکریٹری جنرل ایڈمن ہوگا۔ دونوں عہدوں پر بھرتی کا 50 فیصد حصہ براہ راست اور 50 فیصد ترقی کی بنیاد پر ہوگا۔ اسی طرح ناظم امتحانات کی دو آسامیوں میں سے ایک کنڈکٹ کے لیے اور دوسرا سیکریٹریٹ کے لیے مختص ہے، جن کی بھرتی بھی آدھی براہ راست اور آدھی ترقی کی بنیاد پر ہوگی۔

ایڈیشنل ناظم امتحانات، آڈٹ افسر، انسپکٹر کالجز، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈپٹی کنٹرولر، ڈپٹی سکریٹری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور پی آر او کی نئی آسامیاں بھی شامل کی گئی ہیں، جن کی بھرتی کے مخصوص قواعد بنائے گئے ہیں۔ ترقی کے مواقع تین سینئر افسران کے پینل کی میرٹ پر منحصر ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ علاوہ ازیں، افسران کو ڈیپوٹیشن اور تبادلوں کے ذریعے بورڈز میں تعیناتی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

Exit mobile version