Site icon Tashakur News

فتح راکٹ سسٹم: دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کرنے والا پاکستانی ہتھیار

886433 39241357

پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ جدید فتح راکٹ سسٹم اب دنیا بھر میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے۔ یہ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور حالیہ معرکہ ’’بُنیان مَّرْصُوْص‘‘ میں اس کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

بحرِ عرب میں زہریلے جہاز کا سانحہ: بھارتی حکومت کی مجرمانہ غفلت سے ماحولیاتی بحران

اللہ کے فضل سے پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے چھ جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے تین جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ یہ حملہ نہ صرف دشمن کی جارحیت کے خلاف جواب تھا بلکہ پاکستان کی اعلیٰ دفاعی مہارت کا عملی ثبوت بھی تھا۔

اس آپریشن میں فتح راکٹ سسٹم نے اہم کردار ادا کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ایک گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، جس کی رینج 140 سے 700 کلومیٹر تک ہے۔ یہ سسٹم بیک وقت مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے اس کی مؤثر اور مہلک صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

فتح ون سے لے کر فتح فور تک تمام ویریئنٹس جدید ایویونکس، نیویگیشن، اور ہدف پر انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فتح فور کی 700 کلومیٹر تک رینج نے پاکستان کو خطے میں دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر قوت بنا دیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی حصار کو توڑنے والا فیصلہ کن ہتھیار ہے، جو ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کا ضامن ہے۔

Exit mobile version