Site icon Tashakur News

بلاول بھٹو کا خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کارکنوں پر تشدد کا نوٹس صوبہ بچاؤ تحریک کو گلی گلی پھیلانے کا اعلان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پشاور میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے دوران کارکنان پر ہونے والے تشدد سے متعلق دریافت کیا۔ بلاول بھٹو نے ریلی کے انعقاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اسی لیے آنسو گیس کی شیلنگ جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
حج کا سچا ارادہ القذافی نام کی رکاوٹ دو بار پرواز کی واپسی پھر بھی عامر کی روانگی سوشل میڈیا پر جذباتی کہانی وائرل

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف آواز بلند کرنے والے عوام پر تشدد قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کو گلی گلی، کوچہ کوچہ پھیلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پشاور کے اسمبلی چوک پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، جہاں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان کی تقریر کے دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی تھی۔ اس واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو نذر آتش کر دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، اور پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Exit mobile version