Site icon Tashakur News

دریائے نیلم میں پانی کا دباؤ 40 فیصد کم بھارت کا آبی جارحیت پر مبنی منصوبہ بے نقاب

885357 23680887

سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق دریائے نیلم میں پانی کا دباؤ معمول سے 40 فیصد کم ہو چکا ہے، جس کی بڑی وجہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم سے پانی کا رخ موڑنا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے اور موڑنے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
کراچی ایف آئی اے کی کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

بھارت کی جانب سے دریائے چناب کو بیاس اور راوی سے ملانے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، تاکہ پاکستان کو اس کے حصے کے پانی سے محروم کیا جا سکے۔ یہ عمل سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا ضامن ہے۔

واضح رہے کہ 23 اپریل 2025 کو پہلگام میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی۔ اس پس منظر میں چین نے پاکستان کے مہمند ڈیم منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے، جسے اب تزویراتی اہمیت حاصل ہو چکی ہے۔

بھارتی اقدامات سے پاکستان کے آبی ذخائر اور زراعت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اس سنگین صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

Exit mobile version