Site icon Tashakur News

نوشہرو فیروز میں متنازعہ کینالز پر احتجاجی دھرنا پرتشدد، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا گھر نذرآتش

586ef125 3f61 4099 ac08 0169f8ac6245

نوشہرو فیروز: مورو دادو بائی پاس پر متنازعہ کینالز کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور تین کارکنان سمیت کل چار افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کی جانب سے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی گئی، جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔

لیاری میں “معرکۂ حق – اپریشن بنیان مرصوص” میں افواجِ پاکستان کی کامیابی پر شاندار ریلی، عوام کا بھرپور خراج تحسین

دھرنے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے اور تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کرا دی گئیں تاکہ مزید ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں گے اور پرامن احتجاج کی آڑ میں بدامنی پھیلانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version