Site icon Tashakur News

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا دورہ پاکستان نیوی کے جوانوں کو خراج تحسین

Screenshot 2025 05 19 141851

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا یوسف گوٹھ ٹرمنل پر بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

وزیراعظم کراچی میں پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم افسران سے خطاب بھی کریں گے اور ان کی بہادری اور حب الوطنی کو سراہیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔

Exit mobile version