Site icon Tashakur News

سیزفائر کے بعد پنجاب کے اسکولز اور تعلیمی ادارے 12 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے

پنجاب حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اتوار تک تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
شمالی و مشرقی علاقے میں 6.2 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی کل سے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

برطانوی امتحانی بورڈز کی طرف سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ او اور اے لیولز کے امتحانات بھی کل سے اپنے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔ طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات میں شرکت کے لیے تیاری مکمل رکھیں۔

Exit mobile version