Site icon Tashakur News

انسداد دہشت گردی عدالت میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں میاں بیوی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔
کراچی بندرگاہ پر کارگو ہینڈلنگ میں اضافہ، 10 مئی کو 21 بحری جہازوں کی آمدورفت

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے، اس لیے اس ریکارڈ کو پیش کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے وکلا ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے پیش ہوں۔

Exit mobile version