Site icon Tashakur News

بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاعات پر پاک بحریہ الرٹ، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار

pak navy 5

ذرائع پاک بحریہ کے مطابق سمندری حدود میں معمول کے گشت کے دوران نیوی مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی بھارتی مہم جوئی (مس ایڈونچر) کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ برطانوی اخبار کے اس انکشاف کے بعد کہ بھارت کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔

بھارت کا ’’دی وائیر‘‘ پر پابندی عائد کرنا سچ سے خوف کی علامت، سابق فوجی افسر کے انکشافات پر شدید بوکھلاہٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے ماضی میں بھی دشمن کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے، جس کی مثال تاریخی آپریشن دوارکا ہے۔ اب بھی نیوی، پاک فضائیہ کی طرح ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے۔

نیول فورسز سمندری حدود میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی حملے یا دراندازی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

Exit mobile version