Site icon Tashakur News

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور

FotoJet 70 635x380 1

واشنگٹن ڈی سی: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر حالات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شکست خوردہ مودی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی میڈیا کا فیک نیوز کا سہارا، پاکستان پر جھوٹے فضائی حملوں کا الزام

امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

امریکہ نے ایک بار پھر خطے میں امن و استحکام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version