Site icon Tashakur News

پیرآباد میں پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

2bbb41a6 8355 48d5 a0e3 87d3433e034e

ویسٹ زون پولیس نے تھانہ پیرآباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے میاں والی کالونی میں کامیاب کارروائی کے دوران ملزم محمد سلیمان ولد محمد نواب کو گرفتار کیا۔

پاکستانی ایئر ڈیفنس کی شاندار کامیابی: اسرائیلی ڈرون اور رافیل طیارے دو گھنٹوں میں ناکام

پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی ہے، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل (نمبر KQD-4398) بھی قبضے میں لے لی گئی ہے، جس کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version