Site icon Tashakur News

صدر تھانے کی حدود میں پولیس اہلکاروں کا ریڑھی والے پر مبینہ تشدد، ایس ایس پی ساوتھ کا فوری ایکشن

Screenshot 2025 05 08 130955

صدر تھانے کی حدود میں سڑک معائنے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے ایک ریڑھی والے پر تشدد کیا۔ اطلاعات کے مطابق، اہلکاروں نے ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کا کہا، جس پر اس نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ اس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے، ایک شہری جاں بحق، متعدد مقامات سے ملبہ تحویل میں لے لیا گیا

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساوتھ مہظور علی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں اور افسر کو معطل کر دیا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ ایس ایس پی ساوتھ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، چاہے وہ کوئی شہری ہو یا پولیس اہلکار۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version