Site icon Tashakur News

بھارت کا بزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی امن کے لیے خطرہ، 57 بین الاقوامی پروازیں متاثر

Screenshot 2025 05 07 191146

ذرائع کے مطابق حالیہ بھارتی بزدلانہ حملے کے دوران پاکستانی فضائی حدود میں موجود 57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔ بھارت نے جنگی جنون میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دی گئیں۔

بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے کے دوران ایمیریٹس، قطر ایئر ویز، پی آئی اے سمیت کئی قومی و غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں یا تو منسوخ ہوئیں یا شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس دوران 10 پروازوں کا رخ موڑا گیا، 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 40 دیگر طیارے دورانِ پرواز خطرے میں رہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔

عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا سختی سے نوٹس لے تاکہ عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔

Exit mobile version