Site icon Tashakur News

کور کمانڈر بہاولپور کا سی ایم ایچ کا دورہ، بھارتی حملے میں زخمی افراد کی عیادت

screen grab 161

بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد کور کمانڈر بہاولپور نے سی ایم ایچ بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
بھارت کی بلااشتعال جارحیت، 24 حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر ایم ایس اور کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ بہاولپور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کور کمانڈر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہدایت دی کہ متاثرین کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی جائے۔

اسپتال میں موجود پُرجوش شہریوں نے "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے وہاں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھ گیا۔

کور کمانڈر نے یقین دلایا کہ پاک فوج اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Exit mobile version