Site icon Tashakur News

کراچی: منشیات فروشی، گٹکا/ماوا سپلائنگ اور جوئے کے کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور جوا کی رقم برآمد

WhatsApp Image 2025 05 06 at 6.55.18 PM

کراچی کے مختلف علاقوں سے منشیات فروشی، گٹکا/ماوا سپلائنگ اور جوئے کے کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے 58 گرام ہیروئن، 30 گرام آئس، 28 گرام کرسٹل، 3 کلو گرام گٹکا/ماوا، جوا کی پرچیاں اور جوا کی رقم برآمد کی گئی ہے۔

بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق “را” کی پراکسیز کو سرگرم کر دیا گیا

پولیس نے تھانہ بغدادی، کلاکوٹ، عیدگاہ، کلری اور نیپئر کی حدود سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت رضا عرف ممی، عرفان شکیل، شکیل احمد، ثاقب خان نیازی اور محمد زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزم رضا عرف ممی ایک عادی منشیات فروش ہے اور اس سے قبل بھی منشیات کے 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم شکیل احمد ایک عادی جواری ہے اور اس سے قبل بھی جوا کے 4 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم ثاقب خان نیازی بھی ایک عادی منشیات فروش ہے اور اس سے قبل بھی منشیات کے 3 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم محمد زاہد بھی عادی منشیات فروش ہے اور اس سے قبل گٹکا/ماوا اور منشیات کے 2 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version