Site icon Tashakur News

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا میرپورخاص کا دورہ، جلسہ عام کی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

Screenshot 2025 04 30 204716

میرپورخاص: وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میرپورخاص کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام گاما اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے سیکورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور منتخب نمائندگان موجود تھے، جن میں ایم این اے میر منور تالپور، وقار مہدی، نور محمد بھرگڑی، جنید بلند، جاوید نایاب، منصور شاہانی، ڈی آئی جی میرپورخاص، ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد، تمام زون کے ایس ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی، بھارت کی مہم جوئی پر سخت ردعمل ہوگا: اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر داخلہ نے گاما اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں کل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنہ نے وزیر داخلہ کو جلسہ گاہ کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ میں روشنی کے مناسب انتظامات ہونے چاہییں اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹریفک کنٹرول کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کو آسانی ہو۔ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کیے جائیں اور جلسے کے دوران مکمل الرٹ رہیں۔

یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صوبائی حکومت جلسے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

Exit mobile version