Site icon Tashakur News

کراچی ایسٹ میں بڑی کامیابی: تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2025 04 28 at 9.27.48 PM

ضلع ایسٹ کراچی کے تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق واردات کے دوران مسلح ملزمان نے مزاحمت پر شہری جاوید اقبال ولد محمد اقبال کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔

ضلع وسطی میں بڑی کارروائی: سات افغان باشندے گرفتار، چار گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

واردات کی اطلاع ملتے ہی بلوچ کالونی پولیس نے فوری کارروائی کی اور کامیابی کے ساتھ ایک ملزم اجمل ولد نظام الدین کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور شہری سے لوٹی گئی نقدی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی شہری جاوید اقبال کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی ماضی کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ مزید یہ کہ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور جلد ہی مفرور ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version