Site icon Tashakur News

قائدآباد پولیس کی بڑی کارروائی منشیات فروش گرفتار، اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

WhatsApp Image 2025 04 26 at 2.17.27 PM

قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
سندھ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: ناجائز اور سرکاری اسلحہ کی ترسیل میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار

کارروائی چاول گودام کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لیا۔

گرفتار ملزم امجد کے قبضے سے 2520 گرام (2 کلو سے زائد) اعلیٰ کوالٹی چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کرلی گئی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم امجد علاقے میں مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا سکے۔

قائدآباد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Exit mobile version