Site icon Tashakur News

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، 30 اپریل سے بارشوں کا امکان، پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی

26083924b9666e1

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ایک ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہو چکا ہے، جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لیبیا کشتی حادثہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے 6 افراد کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

ادارے کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ادھر پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے تشکر نیوز کو بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی، تاہم اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو ممکن ہے کہ تعطیلات ایک ہفتہ پہلے شروع کردی جائیں۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم میں تیزی سے تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ گلوبل وارمنگ ایک سنگین عالمی چیلنج بن چکا ہے، جس کی وجہ سے قدرتی آفات، جیسے زلزلے اور سیلابوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

Exit mobile version