Site icon Tashakur News

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی — کمشنر کراچی کا نیا حکم نامہ جاری

sindh police

کمشنر کراچی نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کے تحت دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں وارداتیں کرنے والا مغیری گینگ کا اہم کارندہ گرفتار — اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کسی بھی ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔

یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کیا گیا ہے تاکہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور رش کو کم کیا جا سکے۔

مخصوص راستے جن پر ہیوی ٹریفک کو اجازت ہوگی:

سپر ہائی وے → نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (براستہ سلپ روڈ)

نیشنل ہائی وے → گودام چورنگی (براستہ منزل پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، داؤد چورنگی → جام صادق پل)

ناردرن بائی پاس → پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی → گلبائی → ماڑی پور روڈ

پابندی کا مقصد شہر کی سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنانا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Exit mobile version