Site icon Tashakur News

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانتیں مسترد کر دیں

141325393903687

اسلام آباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
ایمباپے ریڈ کارڈ کے باوجود ریال میڈرڈ کی فتح، الاویس کو 1-0 سے شکست

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 86 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

تاہم، ناجائز اسلحہ کیس میں ملوث چھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے ان ملزمان کو پانچ، پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر 2024 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرتشدد احتجاج کے بعد تھانہ ترنول اور کوہسار میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے الزامات شامل تھے۔

Exit mobile version