Site icon Tashakur News

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کو سراہا

pic f3eca 1723023680.jpg. 2

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اتحادی حکومت کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

پاکستانی شوٹرز نے 2025 ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ میں 11 تمغے جیت کر عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی ہی ملک کی ترقی کا اصل زینہ ہے۔ "ہم نے سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے،” ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا۔ ان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام، معیشت اور صنعت کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے، جو کہ مشکل مگر قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور مہنگائی پر قابو پانا ان دلیرانہ فیصلوں کا نتیجہ ہے جو حکومت نے مشکل وقت میں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس فیصلے پر وزیر اعظم اور پوری حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے ہی فیصلے ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Exit mobile version