Site icon Tashakur News

کراچی: بن قاسم پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ گرفتار

8ecee7ee 04b2 4a67 9b88 61db3d89e451

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق بن قاسم پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

کراچی: جعلی صحافیوں کی وائن شاپس سے بھتہ خوری، دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان:

عطااللہ، رضوان، شہزاد

برآمدگی:

2 عدد پستول بمعہ راؤنڈز، موبائل فون، کیش رقم

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل حسن شاہ کے قریب شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، جنہیں بعد میں شہریوں نے بھی شناخت کیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

گرفتار ملزم شہزاد ماضی میں بھی ضلع لاڑکانہ کے تھانہ کانگا سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version