Site icon Tashakur News

کراچی: جعلی صحافیوں کی وائن شاپس سے بھتہ خوری، دو ملزمان گرفتار

2714662 womanarrested 1727630274

کراچی میں خود کو مختلف نیوز چینلز کا نمائندہ ظاہر کرکے وائن شاپس سے بھتہ وصول کرنے والے دو جعلی صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کی ہدایت پر کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کی۔

کراچی: صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف میڈیا چینلز کے جعلی پریس کارڈز اور بھتے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان وائن شاپس کے مالکان اور عملے کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے وصول کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان:

سید سنان احمد نقوی ولد سید قمر احمد نقوی

آصف الیاس ولد محمد الیاس

مقدمہ نمبر: 224
درج دفعات: 468/471/419/420/34-PPC

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version