Site icon Tashakur News

کراچی: صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

456ea066 35b3 4f87 afeb 4aa42596f0ac

کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر ایک پولیس افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (SIO) ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی: صدر مملکت کے خلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ابرار شاہ، جو ابراہیم حیدری تھانے میں تعینات تھا، نے 2 اپریل کو فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ یہ مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version