Tashakur News

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ

 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں اور جنگی جہازوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی اسپتال میں داخل

دورے کے دوران، نیول چیف نے اہلکاروں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ لگن اور قربانی کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی دفاع میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر دم تیار ہے۔

نیول چیف نے خطے کے استحکام میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اسی عزم اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔

اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے ان کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور کریکس ایریا میں پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا

c9c5f66f 6592 4f19 b1ee 62f59a018768 اظہار کیا۔

Exit mobile version