Site icon Tashakur News

گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور بزنس کمیونٹی کی ملاقات

Screenshot 2025 04 01 173840

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، حمزہ تابانی اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شہداء کو عید پر خراج عقیدت، قوم کے لیے قربانیاں یاد کی گئیں

اٹلی، روس، جاپان، ترکیہ، ایران، کوریا، انڈونیشیا، قطر، عمان، عراق، ویتنام اور سری لنکا کے قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرلز اور گورنر سندھ نے عید کی خوشیوں میں شرکت کی، اور مہمانوں کی مختلف اشیاء سے تواضع کی گئی۔

رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے افطار پروگرام کی کامیابی پر قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کی۔

Exit mobile version