Site icon Tashakur News

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومتی و سیاسی شخصیات کو عید کی مبارکباد، قومی یکجہتی پر زور

prime minister shehbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف حکومتی اور سیاسی شخصیات سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی قوم کو عید کی مبارکباد، وطن کے دفاع کا عزم

وزیراعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی ترقی ملکی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اور وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین اور سردار خالد مگسی سے بھی فرداً فرداً بات کی۔

مزید برآں، وزیراعظم نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اویس نورانی اور پروفیسر ساجد میر سے بھی رابطہ کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے تمام سیاسی قیادت کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Exit mobile version